کوئٹہ کی18لاکھ آبادی اورتین لاکھ گاڑیوں کے لیے 350ٹریفک اہلکار،شہری پریشان

بڑی سڑکوں پر سگنل خراب ہوچکے ہیں ، ٹریفک سائن بورڈز بھی نہیں رہے ،گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا

پیر 28 نومبر 2016 12:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) کوئٹہ میں اٹھارہ لاکھ کی آبادی اور تین لاکھ گاڑیاں کے لیے صرف350 ٹریفک اہلکار ہونے پر شہریو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بڑی سڑکوں پر سگنل خراب ہوچکے ہیں ، ٹریفک سائن بورڈز بھی نہیں رہے ،گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کچھ مقامات پر لگائے گئے نئے سگنل بھی خراب ہوگئے ہیں، ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں سائنس کا لج چوک ، جی پی او چوک ،کوئلا پھاٹک، قندھاری بازار اور مسجد روڈ وہ علاقے ہیں جہاں اکثر وبیشتر ٹریفک جام رہتا ہے، امداد چو ک، ہاکی چوک سمیت کچھ چوراہوں پر ٹریفک کنڑول کرنے کیلئے سگنل لگائے گئے مگر چند روز روشن رہنے کے بعد وہ پھر گل ہوگئے، گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :