مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ،دکانیں، پیٹرول پمپ ، دیگر تجارتی مراکز بند ، سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی

پیر 28 نومبر 2016 16:35

سرینگر نومبر28(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف پیر کو ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر سمیت تمام چھوٹے اور بڑے قصبوں میںدکانیں، پیٹرول پمپ اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔

(جاری ہے)

سکول اور تعلیمی ادارے پہلے ہی بند ہیں۔

رواں سال 8جولائی کو ضلع اسلام آباد میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں تقریبا پانچ ماہ سے ہڑتال جاری ہے ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیاد ت ہر ہفتہ احتجاجی کلینڈر جاری کر رہی ہے۔