فیصل آباد کی بطور ضلع 112ویں سالگرہ کے موقع پر یکم دسمبر کو دو روزہ تصویری نمائش کیلئے تیاریاں مکمل

لائل پور سے فیصل آباد تک کے ایک صدی سے طو یل سفر کو اس نمائش میں شہریوں کے لیے پیش کیا جارہا سٹی ٹریفک پولیس

پیر 28 نومبر 2016 17:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آ فیسر عارف شہباز خان کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے فیصل آباد کی بطور ضلع ایک سو بارہوں سالگرہ کے موقع پر یکم دسمبر کو دو روزہ تصویری نمائش کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں لائل پور سے فیصل آباد تک کے ایک صدی سے طو یل سفر کو اس نمائش میں شہریوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے لوگوں کے لیے یہ پروگرام ایک شاندار معلوماتی اور تفریحی انداز میں تیار کیا گیا ہے جس میں ہر عام وخاص بلامعاوضہ وزٹ کرسکے گا وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر 1904 سے لے کر یکم دسمبر 2016تک کے تاریخی سفر کو نادر اور نایاب تصاویر کے ذریعے پیش کیا جا رہاہے جس میں تمام تاریخی اہمیت کے حامل شخصیات اور مقامات کی تصاویر کو دلچسپ انداز میں اقبال آڈیٹوڑیم زرعی یونیورسٹی میں سجایا جارہا ہے سردار بھگت سنگھ ، گھنٹہ گھر ،یادگارشہداء، پرانے ریلوئے اسٹیشنز ، ضلع کونسل،لائل پور کے صدر ایریا کے علاوہ دیگر وہ تمام مناظر جو شہریوں کی نظروں سے اب تک اوجھل ہیں کو بھی اس پروگرام کی زینت بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ وہ تمام پرانی اشیاء جو اب جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے لوگوں کے استعمال میں نہیں ہیں کو بھی احسن انداز سے پیش کیا جارہا ہے اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے تمام افسران سمیت دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے جس کے لیے تمام انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرز اور انداز میں یہ تصویری نمائش پیش کی جائے گی جو نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی بلکہ شہریوں اور باالخصوص سٹوڈنٹس کے لیے انتہائی مفید بھی ثابت ہوگی

متعلقہ عنوان :