وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی جنوبی کے اہم اور مصروف ترین کاروباری علاقے میں ٹریفک روانی بہتر اور رواں رکھنے کیلئے ٹریفک پلان میں غیر معمولی ردوبدل

پیر 28 نومبر 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی جنوبی کے اہم اور مصروف ترین کاروباری علاقے میں ٹریفک کی روانی کو بہتر اور رواں رکھنے کیلئے ٹریفک پلان میں غیر معمولی ردوبدل کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی روانی کیلئے ترتیب دیے گئے نئے پلان کے مطابق آئی آئی چندر ریگر روڈ کو ٹاور تک یک طرفہ جب کہ ایم اے جناح اور شاہراہ لیاقت کو مخالف سمت میں ون وے کیا جارہا ہے آئی آئی چندریگر روڈ کئی دہائیوں سے دو رویہ ٹریفک کیلئے مختص ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر اس اہم شاہراہ کو ون وے کیا جا رہا ہے، منصوبے کے تحت شاہین کمپلیکس سے آئی آئی چندر ریگر روڈ پر ٹریفک میری ویدر ٹاور کی طرف جا سکے گا،اسی طرح کھارادر میں اولڈ اسٹیٹ بینک سے برنس روڈ تک شاہراہ لیاقت کو بھی ون وے کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ شاہین کمپلیکس کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب فریسکو سے شاہراہ لیاقت کو جانے والی سڑک کو بھی ون سے کیا جا رہا ہے اور ایم اے جناح روڈ پر ٹاور سے جامع کلاتھ کے لیے مخالف سمت میں ٹریفک چلے گی۔عوام الناس کا کہنا ہے کہ ان تین بڑی شاہراہوں کے برسہا برس سے استعمال کے عادی شہری ان اچانک تبدیلیوں سے کوفت اور اذیت کا شکار ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :