تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان

پیر 28 نومبر 2016 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کی وجہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل درپیش ہیں جن کے خاتمے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنے وسائل کو بر وئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل اور ان کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرکوئٹہ ڈویژن محمد اسحاق،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ ،کمشنر میٹرو پولٹین کارپوریشن عبدالطیف کاکڑ ،ایڈیشنل کمشنر(ریونیو)ایڈیشنل کمشنر(جنرل)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی،کمشنر کوئٹہ صدر،نیشنل ہائی وے اتھارٹی،ایریگیشن، کوئٹہ ڈوپلیمنٹاتھارٹی،موا صلات وتعمیرات کے نمائندوں کے علاوہ تحصیلدارسٹی وصدراور اسپیشل مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا۔تاکہ عام شہری جو کہ ان مسائل کی وجہ سے ذیادہ متاثر ہے جلد سے جلد ان کے مسائل حل ہوں۔جبکہ شہر کے نظام میں بھی بہتری آئے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تجاوزات مہم کے حوالے سے شہر کو چار زونوں میں تقسیم کیا جائے ۔جبکہ شہر میں میٹرو پولٹین کارپوریشن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، کوئٹہ ڈوپلیمنٹ اتھارٹی اورموا صلات وتعمیرات کے زیر نتظام آنے والے سڑکوںکی حدود کی نشاندہی کی جائے۔

اور ان حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہاسڑکوں کی حدود کی مار کنگ 3روز میں مکمل ہونے کے بعد تجاوزات اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگی۔جبکہ گدھا گاڈیوں اور ریڑیوں کی رجسٹریشن ان کیلئے مجوزہ جگہوں کی نشاندہی اور ان جگہوں پر منتقلی کر کے سڑکوں کوٹریفک کی روانی کیلئے کشادہ کیا جائے گا۔

جبکہ ائر پورٹ روڈ پر گاڈیوں کی پارکنگ کی بھی نشاندہی کی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے جناح روڈ، لیاقت بازار،سورج گنج بازار،شارح اقبال،عدالت روڈ ،جوائنٹ روڈ، ائر پورٹ روڈ، سریاب روڈکے علاوہ دیگر معروف سڑکوں،متصل گلیوں اور اہم سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے دئیے گئے مرتب پلان کی تفصیلات بتائیں۔

متعلقہ عنوان :