لاہور،سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مشترکہ کریک ڈائون کے پہلے روز تجاوزات کے مرتکب 51افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے

پیر 28 نومبر 2016 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا ٹریفک کی مزید بہتر روانی اور شہریوںکی سہولت کیلئے تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیو الوں اورخوانچہ فروشوںسمیت ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کاباعث بننے والی وجوہات کو دور کر نے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اس مشترکہ کریک ڈائون کے پہلے روز تجاوزات کے مرتکب 51افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور 18ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

مشترکہ کریک ڈائون کے دوران پیکو روڈ،مولانا شوکت علی روڈ (اکبر چوک تا پیکو موڑ)،ماڈل ٹائون لنک روڈ،فیروز پور روڈ (کوٹ لکھپت ایریا)،بیرون سرکلر روڈ(اک موریہ تا میلاد چوک)،اچھرہ بازار ہمراہ TMOسمن آباد،داتا صاحب تا ٹکسالی ،موٹر سائیکل مارکیٹ مغلپورہ ،کینال بنک روڈ (دھرمپورہ تا لال پل)،شالیمار لنک روڈ،حاجی کیمپ ،علامہ اقبال روڈ،جی 1مارکیٹ جوہر ٹائون ،والٹن روڈ،بھٹہ چوک اور مسجد شہداء مال روڈ سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران 18ٹرک سامان قبضے میں لیتے ہوئے 51افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی تشکیل کردہ انٹی انکروچمنٹ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیںگے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجاوزات اور ناجائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہذا تجاوزات،ٹریفک بہاو میں رکاوٹ/،خلل ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :