دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک بند شہری پریشان انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی آنکھیں اور کان بند کردئیے

نیلم پل ،بینک روڈ ، تانگہ اسٹینڈ ، اولڈ سیکرٹریٹ ، گھڑی پن چوک ،دومیل تک کا سفر منٹوںکے بجائے گھنٹوں میں طے ہوتا ہے

منگل 29 نومبر 2016 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک بند شہری پریشان انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی آنکھیں اور کان بند کردئیے عوام کو ڈیلی 2سے ڈھائی گھنٹے ٹریفک بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا دارلحکومت مظفرآباد میں غیر قانونی اڈہ مافیا کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) سے بتایا جاتا ہے جن کو ٹریفک پولیس ہٹانے کے مزید باو رکرواتے ہیں کہ فلاں افراد کو یا فلاں صحافی کو تکلیف ہے انھوں نے آپ کے خلاف بے بنیا د خبر لگائی ہے چہلہ پل ، لوئر پلیٹ ،لاہوری ہوٹل سمیت سی ایم ایچ روڈ تک سڑکوں کی دونوں جانب پارکنگ کے باعث آنے جانے والی گاڑیوں اور عوام کا چلنا بھی مشکل ہوکر رہ گیا ہے جبکہ سی ایم ایچ بس اسٹینڈ پر 4اڈے قائم ہیں جس کے باعث اکثر ٹر یفک بند رہتی ہے جس کا ذمہ دار میونسپل کارپوریشن مظفرآبا دہے جنہوں نے یہ اڈہ ٹھیکہ پر دے رکھیں ہیں جبکہ نیلم پل ،بینک روڈ ، تانگہ اسٹینڈ ، اولڈ سیکرٹریٹ ، گھڑی پن چوک ،دومیل تک کا سفر منٹوںکے بجائے گھنٹوں میں طے ہوتا ہے سکول جانے والے طلبا و طالبا ت اور دفاتروں میں جانے والے سرکاری ملازمین کو ہمیشہ 2سے ڈھائی گھٹوں کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے دوسری جانب ٹاہلی منڈی ،نیو لاری اڈہ ، بیلہ نور شاہ ، سماں بانڈی کے دیگر مقامات پر دونوں جانب گاڑی کی لمبی لائنوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک سارجنٹ اور اے ایس آئی ٹریفک صاحبان ان مقاما ت کو چھوڑ کر ایسی جگہ آرا م فرماتے ہیں جہاں آنے جانے والے افسرانوں کی نظریں ان پر نہ پڑیں جبکہ شام کو 2گھنٹے کے لئے رکشہ ، سوزوکی ، موٹرسائیکلیں اور دیگر گاڑیوں کے تھوک کے حساب سے چلان کرکے اپنی پراگرس پوری کرلیں گے جبکہ ٹریفک جا م سے ان کو کائی سروکا رنہیں ہے اب تو انسپکٹر جنرل پولیس نے بھی اپنی آنکھیں اور کان بند کردئیے ہیں نہ کوئی ایکشن نہ کوئی نوٹس جبکہ ٹریفک پولیس کی من مانیوں کے باعث شہر کو اذیت سے گزرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :