وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس،ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے سفارشات طلب کرلیں

منگل 29 نومبر 2016 15:16

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس،ٹریفک نظام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا مختلف تجاویز سفارشات اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتربنایاجائے گا-میاں شہبازشریف نے کہاکہ اربوں روپے کی لاگت سے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا ہے اب ٹریفک مینجمنٹ میں بھی بہتری آنی چاہییاورٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کیا جائی-اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے حوالے سے 100 ملین روپے کے فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ ٹریفک ایجوکیشن کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ٹریفک مینجمنٹ سے متعلقہ تمام ادارے مربوط انداز سے کام کریں،زبانی جمع خرچ کی بجائے نتائج دیںوزیراعلیٰ ک کہنا تھا کہ تجاوزات نے جہاں شہروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے وہاں ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے اس سلسلیمیں عارضی اور مستقل تجاوزات کے خاتمے کا پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کرنا ہو گا- انھوں نے کہاکہ روٹری پارکنگ مشینیں بڑی تعداد میں منگوائی جائیں اورروٹری پارکنگ مشینوں کی تنصیب کے لئے سروے کی بنیاد پر پلان بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نیکہاکہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائیاورٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے سکولوں، کالجوں،سرکاری و نجی اداروں میں ٹریفک ایجوکیشن پر سیمینار کرائے جائیں وزیراعلیٰ پنجاب نیکہاکہ شہر لاہور کی ٹریفک کا مکمل سروے کرایا جائے اور اس کی روشنی میں منصوبہ بندی کی جائیاور اس سلسلیمیں لاہور کی تین سڑکوں جیل روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ اورفیروزپورروڈ کو ماڈل روڈ بنانے کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ،چیف سیکرٹری زاہدسعید،انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب،اعزازی مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :