پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں: ترجمان پی ایس او

پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو جہازوں سے آف لوڈنگ کا عمل معمول کے مطابق چل رہا ہے جبکہ کمپنی نے ریفائنریز سے پیٹرول حاصل کر لیا ہے

منگل 29 نومبر 2016 18:29

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں: ترجمان پی ایس او
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) کے پی ٹی ٹرمینل واقعہ کے بعد اب تمام آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا کوئی اندیشہ نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو جہازوں سے آف لوڈنگ کا عمل بھی معمول کے مطابق چل رہا ہے جبکہ کمپنی نے ریفائنریز سے پیٹرول حاصل کر لیا ہے اور سٹاک میں کوئی قلت نہیں جبکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

پاکستان سٹیٹ آئل کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔ پی ایس او کے جاری اعلامیہ کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے اب تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :