لاہور ،سٹی ٹریفک پولیس نے ینگ ڈاکٹرزاور کلرکوں کے احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس قائم کر دئیے

ایس پیز کی نگرانی میںاضافی6ڈی ایس پیز،24ٹریفک انسپکٹرز،52پٹرولنگ آفیسرز سمیت 263ٹریفک وارڈنز تعینات

منگل 29 نومبر 2016 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے جیل روڈ،کینال روڈ،جنرل ہسپتال ،گنگا رام چوک،لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور سیکرٹریٹ چوک پرینگ ڈاکٹرزاور کلرکوں کے احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئی2 ایس پیز کی نگرانی میںاضافی6ڈی ایس پیز،24ٹریفک انسپکٹرز،52پٹرولنگ آفیسرزسمیت 263ٹریفک وارڈنز تعینات کردیئے۔

تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئی2بریک ڈائون 9فورک لفٹرز بھی مامور کیئے گئے،احتجاج کے دوران ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو گزارنے کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میںدوران ڈیوٹی پٹرولنگ کو یقینی بناتے ہوئے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتے رہے اور ڈائیورشن قائم کرکے ٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیاجبکہ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

وارڈنز بھر پور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کرتے ہوئے شہریوں کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے رہے ۔ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران ایس پیزاپنی اپنی ڈویژن میں باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ،سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر شہریوں کو متبادل راستوں بارے راہنمائی اور ہدایت کی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :