دنیا کی سب بڑی تمباکو کمپنی نے سگریٹ کی فروخت بند کرنے کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 16:00

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) :دنیا کی سب سے بڑی تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل لندن کی مارکیٹ میں اپنی متبادل مصنوعات آنے کے بعد سگریٹ کی فروخت کو ختم کر سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے دھوئیں کے بغیر سگریٹ آئی کیو او ایس سگریٹ پہلے ہی ایک درجن سے زائد مارکیٹس میں فروخت ہو رہا ہے جن میں جاپان ، سوئٹزر لینڈ، اٹلی کی مارکیٹس شامل ہیں۔

کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ سگریٹس دیگر سگریٹس کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہیں۔ اینڈرے نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر ان متبادل مصنوعات کے لیے کام کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ ایسا بہت جلد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :