اسرائیلی ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک کر کے ہیکرز نے اذان نشر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 دسمبر 2016 14:51

اسرائیلی ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک کر کے ہیکرز نے اذان نشر کر دی

اسرائیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 دسمبر 2016ء) : اسرائیلی ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک کر کے ہیکرز نے اذان نشر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے اسرائیلی ٹی وی چینلز چینل 2 اور چینل 10 کو نشریات کو ہیک کیا۔ ہیکرز نے نشریات ہیک کرنے کا کام سب سے زیادہ ٹی وی دیکھے جانے کے اوقات میں کیا۔ اذان نشر ہونے کے بعد مسجد اقصیٰ کی تصاویر دکھانے کے ساتھ ساتھ ہیکرز نے حال ہی میں اسرائیل میں لگنے والی آگ کو قدرتی عذاب قرار دے کر بھی نشر کیا۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ ہیکر کا تعلق مبینہ طور پر سعودی عرب سے تھا۔

(جاری ہے)

چینل نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ شمالی اسرائیل میں رہنے والے صارفین نے بھی رپورٹ کیا کہ انہیں شام کے اوقات میں اذان کی آواز سُنائی دی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی قانون سازی کی تیاری کی جارہی ہے۔ جس پر خاصا رد عمل سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :