لاپتہ افراد کے خاندانوں کی نوے فیصد خواتین شدید نفسیاتی امراض کا شکار ہو چکی ہیں‘ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56
(جاری ہے)
ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی ٹیم نے ان دونوں صوبوں میں ایک سو خاندانوں سے رابطہ کیا اور ان کی خواتین سے تفصیلی انٹرویو لیا۔لاپتہ افراد کی متاثرہ خواتین سے ہونے والی گفتگو میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کی ایک غالب اکثریت (تقریباً 90فیصد) معاشی محرومیوں اور انتہائی جذباتی پریشانیوں میں گھِر چکی ہے۔
ان خواتین میں بڑی تعداد بے چینی، ڈپریشن، تھکاوٹ، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہسٹیریا اور دیگر نفیساتی امراض میں مبتلا ہے۔تنظیم کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے اس دکھ کا اظہار کیا کہ ایسا لگتا ہے ان برباد گھرانوں کو حکومت مکمل طور پر بھول چکی ہے۔ کسی نے کبھی بھی ان کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے کمیشن کے سربراہ جسٹس )ریٹائرڈ(جاوید اقبال نے کہا کہ اگرچہ متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی ان کے کمیشن کے دائرہ کار میں نہیں تاہم وہ جس قدر ہو سکے اس بات کی کوششیں کرتے رہے ہیں کہ سماجی اور معاشی امداد انہیں فراہم کی جاسکے۔ ان کے مطابق اس وقت لاپتہ افراد کی حقیقی تعداد1276ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کے لئے جو جواز فراہم کئے گئے تھے ان میں یہ بھی شامل تھا کہ اس سے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کو مطلوبہ اختیارات مل سکیں گے جن سے لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا تاہم اس کے باوجود یہ سنگین مسئلہ برقرار ہے۔ مقررین میں سابق سیکرٹری جنرل خارجہ امور محمد اکرم ذکی، ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن، مرزا حامد حسن اور ماہر نفسیات عاصمہ ہمایوں شامل تھیں جبکہ یورپین یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانسوئس کوٹن نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.