بھارت کی خاتون نیشنل شوٹر کو مشہور بھارتی کھلاڑی نے نشہ آور مشروب پلا کر بے آبرو کر دیا

میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ،ْپولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

بھارت کی خاتون نیشنل شوٹر کو مشہور بھارتی کھلاڑی نے نشہ آور مشروب ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت میں قومی لیول کی خاتون کھلاڑی کو اس کے کوچ نے نشہ آور مشروب پلاکر عزت لوٹ لی ،ملزم کوچ اولمپکس میں 2مرتبہ بطور کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کر چکا ہے ،میڈیکل رپورٹ نے خاتون کھلاڑی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ،ْپولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈیا کی طرف سے قومی سطح پر کھیلنے والی ایک شوٹر خاتون نے اپنے کوچ اور’’ ارجن ایوارڈ یافتہ فاتح کھلاڑی ‘‘ پر عصمت دری کا الزام لگایا ،ْخاتون شوٹر نے کہا کہ ملزم کے ساتھ وہ 2سال سے رابطے میں تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا تاہم پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ، شادی کے وعدے سے مکرنے کے بعد ’’کوچ‘‘ نے میرا فون سننا بند کیا تو میں اس سے ملنے شوٹنگ رینج میں گئی تو اس نے مجھے شوٹنگ رائفل سے جان سے مانے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ مجھے قتل کر کے اسے ایک حادثہ بنا دیگا ۔

(جاری ہے)

خاتون شوٹر کے مطابق ملزم کوچ نے اسے چانکیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر اس کی عصمت دری کر دی ،ْدہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ایم کے مینا نے بتایا کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ نے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے جس پر ملزم کوچ کے خلاف پولیس سٹیشن چانکیہ پوری میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :