عالمی انسانی حقوق کے حوالے سے ایچ آر سی پی کی طرف سیمینارکاانعقاد

صوبے سندھ میں شہریوں کواغوا کیا جا رہا ہے ،لاپتہ افراد کو قتل کیا جا رہاہے، ریاست ان لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے، مقررین کا خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) عالمی انسانی حقوق کے حوالے سے ایچ آر سی پی کی طرف سے ایچ آر سی پی آفس کراچی میں سیمینارکاانعقادکیا گیا۔ سیمینار میں مقررین نے کہا صوبے سندھ میں شہریوں کواغوا کیا جا رہا ہے جبکہ لاپتہ افراد کو قتل کیا جا رہاہے، ریاست ان لاپتہ افراد کے بار میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔یہاں انسان کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔

سیمینار سے ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن زہرہ یوسف،اسداقبال بٹ،انیس ہارون،واحدبلوچ،مشتاق بھٹواور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ییومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہاکہ جب حکومت نے قانون بنائے ہیں تو لاپتہ افراد کی گرفتاری ظاہر کر کے ان کو عدالتوں میں لایا جائے ،یہاں لاپتہ افراد کی گرفتاری ظاہر کرنے کی بجائے ان کی لاشیں مل رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ جب تک قانون پر عمل نہیں کیا جائے گا تب تک ان کو اپنے حقوق نہیں ملیںگے۔زہرہ یوسف نے کہا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، اس دن بھی گھوٹکی سے ایک سیاسی کارکن کی لاش ملی ہے۔ اس موقع پر ایچ آر سی پی کے وائس چیئرمیں اسد اقبال بٹ نے کہا کہ جب تک عوام میں شعور نہیں ھوگا تب تک لاپتہ افراد کا کوئی مسئلہ حل نہیں ھوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں نوٹس لیں کہ لاپتہ افراد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔

سمینار سے نیشنل کمیشن ہیومن راکی ممبر انیس ہارون نے کہا کہ یہ سب شعور دینے والے لوگ ہیں جو 30،40 سال سے کام کر رہیں۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان پروٹیکشن ایکٹ 90روزوالاختم ہوگیا ہے لیکن اب بھی وہ اس قانون کی آڑ میں کام کیاجارہاہے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الہی بخش بابک نے کہا کے ہمیں اغوا کر کے لاشیں مل رہی ہیں۔ہمیں آزادی سے جینے دیا جائے ۔

سیمینارسے بازیاب ہونے والے واحد بلوچ ، پیپلزپارٹی کے رہنما مشتاق بھٹو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اغوا کر کے ہماری حقوق غضب کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی ہمت نہیں ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادتیاں ہمارے ساتھ ہو رہی ہیں ۔سیمینار میں سول سوسائٹی کے نمائندگان کرامت علی ، جاوید بھٹو ، عبدالحئی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے گھوٹکی میں ذاکر بوزداری کے اغوا اور قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :