بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جنگل اور جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیز ہو چکا ، حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ٹھوس ا قدامات اٹھا رہی ہے
لیگی رہنما ،و سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصروزارت موسمیاتی تبدیلی ِکے زیر اہتمام نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی برائے پلس ریڈ کے چوتھے سالانہ اجلاس کی دوسری نشست سے خطاب
منگل 13 دسمبر 2016 19:38
(جاری ہے)
اس سے قبل ریڈ پر قومی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری، وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی زیر صدارت ہوااجلاس میںچیئرمین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ریڈ کے تصوربارے بریفنگ دی ۔
قومی کوآرڈینیٹر ریڈ ڈاکٹر غلام اکبرنے ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس سے انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصر ، سیدابو عاکف سمیت وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل ،وزارت دفاع ،یواین ڈی پی ، ورلڈ بنک کے نمائندوں ،فلاحی تنظیموں آئی یوسی این ، لیڈ، سنگی،پف ، پاکستان گرین ٹاسک فورس ،گذارا کمیٹی و دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ بعد ازاںپاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصرنے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کی سعی کرنا ہو گی اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت جو گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی ، اس گرانٹ سے آئندہ دوسالوں کے دوران شجرکاری مہم کو موثر بنایا جا رہا ہے ، اس دوران جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر بھی بھرپور کام کیا گیا،اور اس مہم میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ، انسپکٹر جنرل جنگلات سید محمود ناصرنے ریڈ پلس پروگرام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہیں ۔ ان حالات میں ہمیں چاہیئے کہ ہم جنگلات کے تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ ملک کی آب و ہوا انسانی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرے ۔ اجلاس کے شرکا نے پلس ریڈ پروگرام کو صوبوں تک بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا اجلاس میں طے پایا کہ قومی کمیشن برائے تحفظ ماحولیات میں دو خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے ،پروگرام کو صوبوں تک وسعت دی جائے اجلاس میں جنگلی حیات اور جنگلات کے تحفظ کو ممکن بنانے کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.