طلباء ملکی مسائل کا حل حصول تعلیم میں تلاش کریں،طلباء میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

سرکاری سرپرستی نہ ہونے کی صورت میں ان کی صلاحیتیں زنگ آلود ہو رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

منگل 13 دسمبر 2016 23:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) طلباء ملکی مسائل کا حل حصول تعلیم میں تلاش کریں۔طلباء میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، مگر سرکاری سرپرستی نہ ہونے کی صورت میں ان کی صلاحیتیں زنگ آلود ہو رہی ہیں،جمعیت تعلیمی سرگرمیوں کے ذ ریعے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ قابل تعریف قدم ہے، مگر افسوس یہ سرگرمیاں سرکاری سرپرستی سے محروم ہیں، اگر آج انہیں سرکاری سرپرستی مل جائے تو ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ ملیہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ ایجوکیشن ایکسپو میں امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،ریجنل ڈائریکٹر ا سٹیو ٹا تصدق شہاب ، کالج پرنسپل سمیع اللہ، ناظم جمعیت شرقی منیب الرحمان نے شرکاء سے خطاب میں کیا۔دو روزہ ایجوکیشن ایکسپو میں باصلاحیت طلباء کو سراہنے کے لئے ٹیلنٹ ایوارڈاوران کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے ملٹی میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ دیگر سرگرمیوں میں کتب میلہ ،نیلام گھر ، اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا،سینکڑوں طلباء نے شرکت کی اور جمعیت کے اس قدم کو سراہتے ہوئے اس طرح کی مزید سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔#