لبنان کی سنگر نوال نامی خاتون نے جنید جمشید کو اپنے ساتھ گانا گانے کے لیئے 4 کروڑ کی آفر کی تھی ، مولانا طارق جمیل

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:26

لبنان کی سنگر نوال نامی خاتون نے جنید جمشید کو اپنے ساتھ گانا گانے کے ..

ویب ڈیسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2016ء) نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف مذہبی سکلالر طارق جمیل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید کو ایک لڑکی سنگر نوال نے لبنان میں اپنے ساتھ گانا گانے کے لیئے 4 کروڑ کی آفر کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سنگر نوال نے شرظ لگائی کہ وہ صرف جنید جمشید کے ساتھ گانا گائے گی اور تب جیند جمشید کو سب سے بڑی رقم آفر کی گئی اور یہ واقعہ آج سے 15 سال پہلے کا ہے، تاہم اگر دیکھا جائے تو تب کے 4 کروڑ آج کے 20 کروڑ کے برابر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے جے کے نام سے برانڈ اور نعت خاں مشہور ہونے کے بعد جنید جمشید مجھ سے اکژ کہا کرتے تھے کہ مولانا میں اتنے پیسے گانا گا کر نہیں کما سکتا تھا تاہم اللہ کی راہ میں جو میں نے اپنا راستہ چنا اس میں بھی اللہ نے مجھے کامیابی عطا فرمائی اور سنگر سے زیادہ عزت عطا کی۔ انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :