سکھر:گھنٹہ گھر پر تعینات ٹریفک اہلکار وں کی رشوت وصولی جاری

مصروف ترین مرکز پارکنگ ایریا بن گیا ،بے ترتیب کھڑی گاڑیوں کے باعث ٹریفک جام کا مسئلہ ، شہریوں اور دور دراز سے آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) گھنٹہ گھر پر تعینات ٹریفک اہلکار وں کی رشوت وصولی، مصروف ترین مرکز پارکنگ ایریا بن گیا ،بے ترتیب کھڑی گاڑیوں کے باعث ٹریفک جام کا مسئلہ ، شہریوں اور دور دراز سے آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ، ریڑھی بانوں ، پڑی مالکان او ر پتھارے لگانے والوں سے بھی رشوت وصولی کا انکشاف ، شہریوں کا کمشنر سکھر ، مئیر سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر جو کہ تجارتی و کاروباری لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے گذشتہ کئی سالوں سے تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بعد یہاں پر ٹریفک جام کا مسئلہ بھی انتہائی گھمبیر ہو تا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے شہر کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کیلئے کئی پلان ترتیب دیئے گئے مگر وہ بے سود ثابت ہوئے جس کی وجہ سے شہر سکھر میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے جوں کے توں رہا ہے اب شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کیساتھ کیساتھ شہر کا مرکزی مصروف ترین علاقہ گھنٹہ گھر بھی ٹریفک جام کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے گھنٹہ گھر پر بے ترتیب پارکنگ ایریا اور نوپارکنگ ایریا میں کھڑی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی وجہ سے یہاں پر آئے روز ٹریفک جام دیکھنے میں آرہا ہے گھنٹہ گھر اور اسکے اطراف میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک جام کنٹرول کرنے کے بجائے خرچیاں وصولی کے عیوض گاڑیاں پارک کرانے میں مصروف نظر آتے ہیں ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے مسافرگاڑیوں سمیت پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے کمشنر سکھر سمیت مئیر سکھر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں فوری توجہ دی جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :