نوشہر ہ ‘ ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق‘ دو زخمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:52

نوشہرہ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) نوشہر ہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق‘ دو شدید زخمی ہوگئے‘ پہلا حادثہ نوشہرہ مردان روڈ پر پیش آیا جہاں پی اے ایف رسالپور گیٹ نمبر دو کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے دوجواں سال طالب علم جاں بحق ہوگئے دوسرا واقعہ مردان روڈ پر سائیس منڈی کے قریب پیش آیا‘ جہاںپر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی ۔

جس سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تاجبر سید ولد محمد سید ساکن آبا خیل نوشہرہ کلاں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ دکان میں موجود تھا کہ اس کوصاحبزادہ نے اطلاع دی کہ اس کا سولہ سالہ بیٹا سید انور ولد تاجبر سید عمر سولہ سالہ اپنے دوست احسن امین ولد فضل امین ساکن نوشہرہ کلاں کے ہمراہ مردان بورڈ سے واپس نوشہرہ آرہے تھے کہ پی اے ایف گیٹ نمبر دو کے قریب مسافر کوچ نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے میرا بیٹا سید انور موقع پر جاں بحق ہوگا جبکہ اس کا دوست احسن امین کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

رسالپور پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ واضح رہے کہ دونوں جاں بحق ہونے والے جواں سال جماعت نہم و دہم کے طالب علم تھے۔دوسرا واقعہ بھی مردان روڈ پر سائیس منڈی کے قریب پیش آیا۔ عمر زادہ ولد محمد زمان ساکن نوئے نہر خطاب کورونہ نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ انعام اللہ ولد مصباح اللہ، جمال شاہ ولد واوا گل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کھیتوں میں کام ختم کرکے اپنے گھر جارہے تھے۔

جب سائیس منڈی کے قریب پہنچے تو ایک نامعلوم گاڑی نے سائیس منڈی رسالپور کے قریب ان کوپیچھے سے ٹکر مار دی جس وہ شدید زخمی ہوگئے اورجمال شاہ موقع پر جاںبحق ہوگیا۔رسالپور پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :