وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری کا قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چاغی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ چاغی کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کے مقام پر فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچایا جائے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے رابطہ کرکے میتوں کو نہایت احترام کے ساتھ ان کے حوالے کیا جائے اور انہیں ایمبولینس اور ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو سرکاری ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کرنے اور انہیں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :