سینئر سعودی ٹریفک پولیس آفیسر کار کے حادثے میں جاں بحق

اتوار 18 دسمبر 2016 10:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریفک وصل اللہ الحربی ایک ٹریفک حادثے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

سینئر سعودی پولیس اہلکار نے اپنی زندگی شاہراہوں پر خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں سے عام شہریوں کو بچانے کے لیے وقف کر رکھی تھی لیکن وہ خود سڑک کے الم ناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ مرحوم چار ماہ قبل ہی اس عہدے پر تعینات کئے گئے تھے، اسے سے قبل وہ جدہ کے ڈائریکٹر ٹریفک کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مرحوم ساحلی شہر جدہ سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے اور اس سفر کے دوران میں ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ وہ ٹریفک وارڈن کی حیثیت سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے چکے تھے۔