افغانستان میں دو ٹریفک حادثات میں 18 افراد ہلاک ، 78 سے زائد زخمی ہوگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 15:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) افغانستان میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم اٹھارہ انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کے علاوہ اٹھتر سے زائد افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حادثہ فرح نامی صوبے میں پیش آیا جہاں پر ہرات سے آنے والی مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چودہ ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ فرح صوبے کے گلستان نامی ضلع میں پیش آیا۔ دوسرا حادثہ نمروز صوبے کے دارالحکومت چاخانسٴْور میں رونما ہوا جہاں دو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چار افرادہلاک اور چھتیس زخمی ہوئے ۔ دونوں حادثوں میں کئی افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔