رحیم یار خان میں ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق ہو گئے

اتوار 18 دسمبر 2016 15:40

رحیم یار خان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) مختلف ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ موضع دھارے اوٹ کے نزدیک پیش آیا جہاں نامعلوم کار سوار نے سڑ ک کراس کرنے والے نامعلوم شخص کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا، اسی طرح جناح پارک کارہائشی خواجہ فریدکالج کاطالب علم محمد عمار جوکہ کالج سے چھٹی کے بعد سڑک پر جارہا تھا کہ اسی دوران گزرنے والی بلا نمبری ٹریکٹر ٹرالی نے طالب علم عمار کو کچل ڈالا جو شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،اسی طرح خان پور کے رہائشی 9سالہ عدیل اوربستی کھیاڑاں کے رہائشی 10سالہ جمیل کو بھی موٹرسائیکل سواروں نے سڑک عبور کرنے کے دوران کچل ڈالا دونوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں یہ دونوں کمسن بچے طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے ،ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :