افغانستان، دو ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ درجن ہلاکتیں

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) افغانستان میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم اٹھارہ انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ہلاکتوں کے علاوہ اٹھتر سے زائد افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک حادثہ فرح صوبے میں ہوا۔ اس میں ہرات سے آنے والی ایک مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چودہ ہلاک اور بیالیس زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ فرح صوبے کے گلستان نامی ضلع میں پیش آیا۔ دوسرا حادثہ نمروز صوبے کے دارالحکومت چاخانسٴْور میں رونما ہوا جہاں دو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں چار ہلاک اور چھتیس زخمی ہیں۔ دونوں حادثوں میں کئی افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور حادثات معمول ہیں۔

متعلقہ عنوان :