وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک کی ملاقات
احمت البراک کا پنجاب میں ہاؤسنگ اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار ترک قوم نے اپنے عظیم قائدرجب طیب اردوان کی قیادت میں عظیم جدوجہد کر کے جمہوریت کو بچایا‘وزیراعلیٰ پاکستان اور ترکی کے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہیں ، انسانیت کے دشمنوں کو ملکر شکست دینا ہو گی‘شہبازشریف ترک عوام شہبازشریف کی صلاحیتوں کے معترف ہیں،انہوں نے تعلقات کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے ‘احمت البراک
اتوار 18 دسمبر 2016 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ترکی کی متعدد کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کیا گیا ہے۔ترک گروپ کی جانب سے پنجاب کے سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اور پنجاب حکومت اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ترکی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام غم کی گھڑی میںترکی کے عوام کے ساتھ ہیں اورہمارے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہیں ۔ پاکستان کی طرح ترکی بھی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کو مل کر شکست فاش دینا ہو گی۔ملاقات کے دوران ترکی میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ ترکی کے سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ پنجاب میں ہاؤسنگ اور سماجی شعبے کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی روابط کے تحت کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مثبت اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ ترکی کے عوام وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں، بلاشبہ شہبازشریف نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبوں کو رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عائشہ غوث پاشا،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.