کلب فٹبال ورلڈ کپ فائنل، ریال میڈرڈ کی جاپانی ٹیم کو چار دو سے شکست

پیر 19 دسمبر 2016 13:54

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) کلب فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے میزبان جاپان کی ٹیم کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا۔ کرسٹیانو رونالڈ کی ہیٹ ٹرک نے ٹائٹل مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔جاپان میں ہونے والے فٹبال کلب ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ ریال میڈرڈ نے چار دو سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

میزبان کاشیما انٹلرز کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ کریما بینزیما نے ریال میڈرڈ کو نویں منٹ برتری دلائی۔ اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے گولز کی ہیٹ ٹرک بنا کر مشکل میچ کو آسان جیت میں تبدیل کر دیا۔ دوسری جانب تیسری پوزیشن کا میچ سنسنی خیز ہوا۔ دو دو کا برابر مقابلہ پنلٹی ککس کے ذریعے 3-4 سے اٹلیٹکو کے نام رہا۔

متعلقہ عنوان :