وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی67ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی

منگل 20 دسمبر 2016 13:46

وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی67ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی67ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور دو مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیںجبکہ اب وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔

متعلقہ عنوان :