برطانیہ کا غزہ میں تعینات فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا اعلان

صرف محکمہ تعلیم اور صحت سے وابستہ ملازمین کو تنخواہیں جاری کرینگے،دیگر شعبوں میں کام کرنیوالے ملازمین کو امداد فراہم نہیں کی جائیگی،برطانوی حکومت

منگل 20 دسمبر 2016 13:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) برطانوی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں تعینات فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں کی ادائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں صرف محکمہ تعلیم اور صحت سے وابستہ فلسطینی اتھارٹی کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں کام کرنے والے فلسطینی ملازمین کو امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن حکومت فلسطینی اتھارٹی کے امداد کے معاملے کو زیادہ موثر اور شفاف بنانے کے پروگرام پر غور کررہی ہے۔ اس ضمن میں فلسطینیوں کی دوسرے شعبوں میں ضرویات کے پیش نظر غزہ میں صرف صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنیوالے ملازمین کو تنخواہیں دی جائینگی۔ ان کے علاوہ فلسطینیوں کو دیگر شعبوں میں کسی قسم کی تنخواہ نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :