کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

منگل دسمبر 13:54

فیصل آباد۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کمزور و اوسط ذرخیز زمینوں سے بہترین فصلات کے حصول کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت کے مطابق ماہرین زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کیا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ کمزور زمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی ، آدھی بوری یوریا ، 1بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ، ڈیڑھ بوری یوریا ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 5بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 4بوری نائٹرو فاس، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتا یا کہ اوسط ذرخیز زمینوں میں گندم کی بوائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی ، آدھی بوری یوریا ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا 4بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، ایک بوری یوریا ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کااستعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ ذرخیز زمینوں میں ایک بوری ڈی اے پی ، آدھی بوری یوریا ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا اڑھائی بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، پونی بوری یوریا ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا اڑھائی بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، سوا بوری امونیم نائٹریٹ ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا دو بوری نائٹرو فاس ، ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال کر بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔