ہونڈا ایکارڈ کا 2016 ماڈل پاکستان میں متعارف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل دسمبر 13:59

ہونڈا ایکارڈ کا 2016 ماڈل پاکستان میں متعارف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 دسمبر2016ء) : پاکستان میں Honda Accord ہونڈا ایکارڈ کا 2016ء ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال ہونڈا کے یے ایک زبردست سال رہا۔ اپنی تمام بڑی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کمپنی اپنی چالیسیوں سالگرہ بھی منا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہونڈا ایکارڈ جسے 2005ء میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا ، اب کمپنی نےہونڈا ایکارڈ کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں بھی متعارف کروادیا ہے ۔

نیا متعارف کروایا گیا ماڈل ایکارڈ فیملی کی نویں جنریشن ہے۔ جو دنیا بھر کی پریمئیر گاڑیوں میں ایک جدید ترین اور زبردست ماڈل ہے۔ اس گاڑی کی بُکنگ کے لیے ہونڈا کمپنی نے 17 دسمبر 2016ء سے اجازت دے دی ہے۔ جبکہ گاڑی کی قیمت 11.25 ملین روپے ہے ۔ جس میں اس گاڑی کی دو سال کے لیے وارنٹی بھی شامل ہے۔ ایکارڈ کا یہ ماڈل پانچ رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

متعلقہ عنوان :