پاکستان کی ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت ،ْروس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی

منگل 20 دسمبر 2016 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان نے ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے روس اور ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس کے مقتول سفیر آندرے کارلوف کے اہل خانہ سے تعزیت اور دہشتگردی کے واقعہ پر روس اور ترکی کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں مسلح شخص نے روسی سفیر ا?ندرے کارلوفکو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ،ْجب وہ فن پاروں کی نمائش میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :