وزیر اعلیٰ نے ایل ڈی اے کے کمرشل اینڈ کلچرل کمپلیکس منصوبے کی منظوری دیدی ،انٹر نیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کے احکاما ت

کنال اراضی پر بننے والے 22منزلہ پلازے پر 3ارب 57کروڑ روپے لاگت آئیگی،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائیگا

منگل 20 دسمبر 2016 14:10

وزیر اعلیٰ نے ایل ڈی اے کے کمرشل اینڈ کلچرل کمپلیکس منصوبے کی منظوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمرشل اینڈ کلچرل کمپلیکس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے انٹر نیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کے احکاما ت جاری کر دیا، 51کنال اراضی پر بننے والے 22منزلہ پلازے پر 3ارب 57کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

بتایاگیا ہے کہ کمرشل اینڈ کلچرل کمپلیکس قربانی لائن سے ملحقہ 51کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا ہے جسے ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ ایل ڈی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب منصوبے کے ڈیزائن اور شفارشات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے اس کے لئے انٹر نیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کیا جائے گا جس میں تعمیر ی اخراجات پرائیویٹ کمپنیاں برداشت کریں گی اوراٹھارہ ماہ میں مکمل ہونے والے اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 3ارب 57کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔کمپلیکس میں جدید معیار کے پارکنگ اسٹینڈز ،فوڈ سٹور ، دفاتر، دکانیں ، شورومز ،رہائشی فلیٹس بھی بنائے جائیں گے جبکہ بین الاقوامی معیار کے فوڈ سٹریٹ کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔ایل ڈی اے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوسرا منصوبہ تجویز کیا ہے جبکہ اس سے قبل قربان لائن سے دوسری طرف 22کنال اراضی پر 40منزلہ ٹوئن ٹاور منصوبے کی تجویز دی گئی ہے جس پر 4ارب 99کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :