امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

منگل دسمبر 14:13

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان پر عملدرآمد کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے فروری کیلئے سودے 24 سینٹ (0.4 فیصد) کم ہوکر 54.97 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کیلئے سودے 6 سینٹ (0.1 فیصد) اضافے سے 51.96 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :