سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان بیٹے کے باپ بن گئے

منگل 20 دسمبر 2016 14:07

سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان بیٹے کے باپ بن گئے

بروڈا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر۔2016ء )سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان بیٹے کے باپ بن گئے ۔ 32سالہ عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اس خوشی کی خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ نے آج مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے ، اس احساس کو بیان کرنا مشکل ہے،اس میں ایک بہترین سی کشش ہے “۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عرفان پٹھان فروری 2016ء میں سعودی خاتون صفا بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔