عالمی برادری افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے

افغانستان کی دفاعی آزادی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مدد کی جائے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں تعاون کیا جائے ، چینی مندوب

منگل 20 دسمبر 2016 14:13

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال ،ملک کی دفاعی آزادی کو مضبوط بنانے اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت کو بہتر بنانے کے لئے کام کرے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی برادری کو افغانستان میں مفاہمتی عمل اور وہاں موجود فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرنا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے وو ہٹائو نے افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے امن اور ترقی کا خواہش مند ہے ، ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری اس سلسلے میں امداد کیلئے اپنے وعدے پورے کرے گی اور اس کی ترقی کیلئے ا ہداف اور زمینی حقائق کی ضرورت کے مطابق امداد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :