چیکو سلواکیہ چین سے ریل گاڑیوں کا سامان خرید ے گا

معاہدے کی مالیت 20.80ملین ڈالر سے زیادہ ہے ،منیجر لائو ہانگ ٹائو

منگل 20 دسمبر 2016 14:13

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چیکو سلواکیہ کی مقامی ریل اور بس آپریٹر لیو ایکسپریس نے گذشتہ روز چینی ٹرین تیار کرنیوالے سی آر آر سی زو زائو الیکٹرک لوکوموٹیو کمپنی کے ساتھ تین الیکٹرک ملٹی پل یونٹ (ای ایم یو ایس )خریدنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، اس سود ے کی مالیت 20.

(جاری ہے)

80ملین ڈالر سے زیادہ ہے ،سی آر آر سی کے ڈپٹی جنرل منیجر لیائو ہانگ ٹائو کے مطابق معاہد ے میں ای ایم یو ایس ، فاضل پرزے ، ٹیسٹنگ آلات اور تربیتی خدمات شامل ہیں ، یورپی یونین مارکیٹ میں کسی بھی چینی کاروباری کمپنی کی ای ایم یو ایس کے ذریعے پہلا داخلہ ہے ، پہلے کامیاب معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ ریل گاڑیوں کی تیار ی کے سلسلے میں چینی ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیاجا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :