چین افریقہ تعلقات تعاون کی بہتر ین مثا ل ہے

افریقہ کیساتھ جامع شراکت داری میں نمایاں پیشرفت ہورہی ہے شمالی افریقی ممالک نے اقتصادی ترقی میں بڑی کامیا بی حاصل کی ، چینی سفیر

منگل 20 دسمبر 2016 14:14

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) چینی سفیر سن شز ہانگ نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان تعاون جنوب جنوب تعاون کی بہترین مثال ہے جو بہت فعال ہے ، افریقہ کے ساتھ جامع دفاعی شراکت داری میں نمایاں پیشرفت ہورہی ہے اور چین افریقہ میں دس بڑ ے منصوبوں کیلئے 60ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا ، اب تک چین اور افریقہ کے درمیان 50.7ارب امریکی ڈالر کے 240معاہدے ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پہلی افریقہ ایشیا ء تعاون مشترکہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی افریقی ممالک نے حالیہ برسوں میں اقتصادی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں ہم اس علاقے میں اقتصادی ترقی کے شعبے میں بہت اہم قرار دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :