شارجہ میں تیز رفتار گاڑی ایکسچینج میں جا گھسی، سکیورٹی گارڈ جاں بحق

منگل دسمبر 14:37

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) شارجہ میں بے قابو گاڑی ایکسچینج میں گھس گئی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرائیور نے بریک کے بجائے ایکسلیٹر دبا دیا جس کی وجہ سے گاڑی رکنے کی بجائے تیز رفتاری کے ساتھ ایکسچینج کمپنی کی دیوار توڑ کر اندر جا گھسی جہاں ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :