عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت کیخلاف ہائیکورٹ میں ایک او ر درخواست دائر

منگل 20 دسمبر 2016 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) قطری اور سعودی شہزادوں کو پنجاب میں تلور کے شکار کی اجازت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک او ر درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون تحفظ شدہ پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں دیتاجبکہ تلور کو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تحفظ حاصل ہے اس کے باوجود حکومت نے قطری اور سعودی شہزادوں کو خلاف قانون شکار کی اجازت دی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تلور کے شکار کی اجازت کے لئے کابینہ کی منظوری بھی نہیں لی گئی لہٰذا پنجاب میں قطری اور سعودی شہزادوں کو تلور کے شکار سے روکا جائے۔