پنجگور میں تلور کا شکار کرنے والے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے قافلے پر فائرنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 دسمبر 2016 14:53

پنجگور میں تلور کا شکار کرنے والے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 دسمبر۔2016ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تلور کا شکار کرنے والے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔کوئٹہ میں ایف سی کے ترجمان خان واسع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پنجگور کے علاقے کچک میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نایاب پرندے تلور کے شکار کے لیے قطری شہزادے آئے ہوئے ہیں۔ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ کچک میں 30 سے 35 گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا جب ان پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ قافلے کو سکیورٹی دینے والے ایف سی اور لیویز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ پنجگور گوادر سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :