تیسری قومی ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ3جنوری سے گڑھی شاہوریلوے گرائونڈ میں شروع ہوگی

منگل 20 دسمبر 2016 15:12

لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء)تیسری قومی ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ3جنوری 2017سے گڑھی شاہوریلوے گرائونڈ میں شروع ہوگی جس کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔پاکستان ریلوے کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ریلوے ،پاکستان آرمی ،واپڈا ،اے جے کے ،بلوچستان ،فاٹا اسلام آباد ،کے پی کے پنجاب ،سندھ ،گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔چیمپئن شپ میں سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے جن میں 48کلوگرام ،52،58،63,69،75اور 75پلس کلوگرام کیٹیگریز شامل ہیں ۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پانچ جنوری کومنعقد ہوگی ۔اب تک ماضی میں ہونے والی دو چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے اور پاکستان واپڈا فاتح رہا ہے ۔