برازیل کے وسطی جنوبی علاقوں میں چینی کی پیداوار میں کمی

منگل 20 دسمبر 2016 15:13

سائوپالو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) برازیل کے صنعتی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کے وسطی جنوبی خطے میں نومبر کے آخری دوہفتوں کے دوران چینی کی پیداوار 1.13 ملین ٹن رہی جو کہ پہلے دوہفتوں کی نسبت کم ہے۔

(جاری ہے)

شوگر انڈسٹری گروپ یونیکا کی جانب سے گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق نومبر کے پہلے دو ہفتوں کے دوران وسطی جنوبی علاقوں میں چینی کی پیداوار 1.37 ملین ٹن رہی جو آخری دوہفتوں کے میں گر کر 1.13 ملین ٹن پر آگئی جس کی وجہ گنے کی کرشنگ کے سیزن 2016-17 ء کا اختتام ہے۔

نومبر کے آخری دو ہفتوں کے دوران 19.68 ملین ٹن گنا کریش کیا گیا جبکہ پہلے دو ہفتوں میں 21.76 ملین ٹن گنے کی کریشنگ کی گئی تھی۔یونیکا گروپ کا کہنا ہے کہ کریشنگ سیزن ختم ہونے کی وجہ سے ملک میں 165 شوگر ملیں اب تک گنے کی کریشنگ بند کرچکی ہیں۔