نیشنل بُک فائونڈیشن نے سالِ رواں میں ریکارڈ تعداد میں کتب شائع کیں

منگل 20 دسمبر 2016 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) نیشنل بُک فائونڈیشن نے سال2016ء میں اپنے اشاعتی منصوبے کو بھر پور انداز میں آگے بڑھایا اور اس سال ریکارڈ تعداد میں متنوع، دلچسپ اور قارئین کے پسندیدہ موضوعات پر کتب شائع کیں۔

(جاری ہے)

شائع ہونے والی ان کتب کا نمایاں ترین پُہلو یہ ہے کہ طباعتی حُسن و آرائش کے بلند معیار کو بھی قائم رکھا گیا ہے اور کتابوں کی قیمت بھی خریداروں کی قوتِ خرید کے مطابق بہت کم ہے جس کا بنیادی مقصد کتب بینی کو فروغ دینا اور ’’ہمارا خواب، ہر ہاتھ میں کتاب‘‘ کی منزل تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :