تجارتی و سرمایہ کاری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہیں ‘ارشد بیگ

حکومتی و پرائیویٹ اداروں کے تعاون سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ‘سینئر وائس چیئرمین چیئرمین فرایا

منگل 20 دسمبر 2016 15:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے فروغ اور ریسرچ ورک کے تبادلے کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ(پی بی آئی ٹی) کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی و پرائیویٹ اداروں کے تعاون سے ملکی برآمدات اور حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ چند سالوں سے ملکی برآمدات میں تسلسل کے ساتھ کمی واقع ہورہی ہے جس سے ملکی صنعتکار اور برآمدات کنندگان پریشانی کا شکار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے صنعتکاروں کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے اور انہیں مشاورت میں شامل کیا جائے تاکہ ان کی تجاویز سے استفادہ کرتے ہوئے ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ارشد بیگ نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تعاون سے صنعتکار اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :