فوج سرحدوں پر امن و سکون چاہتی ہے ،ہم ایک جنگ شروع کرنا نہیں چاہتے ، نامزد بھارتی آرمی چیف

پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے، میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے اور ان کی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا چاہئے، بپن راوت

منگل 20 دسمبر 2016 15:59

فوج سرحدوں پر امن و سکون چاہتی ہے ،ہم ایک جنگ شروع کرنا نہیں چاہتے ، ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) نامزد بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ فوج سرحدوں پر امن اور سکون کا قیام چاہتی ہے، ہم ایک جنگ شروع کرنانہیں چاہتے ، پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے۔

(جاری ہے)

بطور آرمی چیف نامزدگی سے قبل ’’دی انڈین ایکسپریس ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بپن روات کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیاور ان کی معلومات تک رسائی کو بہتر بنانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین سرحد پر کچھ تنازعات ہیں لیکن ان کو حل کرنا فوج کے دائرہ کار میں نہیں، تاہم سرحد پر چینی فوج رویہ زیادہ جارحانہ ہے یہ محض ایک خیال ہے۔انکا کہنا تھاکہ ہم ایک جنگ شروع کرنانہیں چاہتے صرف اس لیے کہ اختلافات موجود ہیں۔اس لیے ٹریک ٹو ڈپلومیسی کیلئے فوجی مشقوں کی صورت میں ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :