وزیراعلیٰ پنجاب کا برلن میں کرسمس بازار میںپیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شہبازشریف

منگل 20 دسمبر 2016 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس بازار میںپیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔