سال کے دوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، شہباز شریف

بلوچستان کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے، 70 سال کے دوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، بلوچستان کے عوام کووفاق سے جائزشکایت ہوئیں، بلوچستان کی جائزشکایات دورکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے اوررہے گی ْ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا بلوچستان کے ساحلی شہرگوادرسے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب

بدھ 21 دسمبر 2016 13:39

سال کے دوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 70 سال کے دوران بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا اوراسی وجہ سے بلوچ عوام کو وفاق سے جائز شکایت ہوئیں۔

(جاری ہے)

لاہورمیں بلوچستان کے ساحلی شہرگوادرسے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے، 70 سال کے دوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، بلوچستان کے عوام کووفاق سے جائزشکایت ہوئیں، بلوچستان کی جائزشکایات دورکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے اوررہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبے 4 بھائی ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ملا کر ہم ایک کنبہ ہیں جس کا سربراہ وفاق ہے، ماضی میں پنجاب کوبڑا بھائی کہہ کر طعنہ زنی کی جاتی رہی لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، بلوچستان کی شکایات کو حالیہ برسوں میں دور کیا گیا ہے، این ایف سی ایوارڈ 10-2009 میں بلوچستان کو پہلی بار سب سے زیادہ فنڈزدیے گئے، پنجاب نے اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کی جائز ضروریات پوری کرنے کے لیے دیے۔