شہبازشریف کی کھل کر باتیں، گوادر کے طلبا و طالبات کاشعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کو سلیوٹ
طلبہ نے شہبازشریف کی مہمان نوازی اورپنجاب میں ملنے والی محبت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے اشعار پڑھے ہمیں پنجاب میںبے پناہ محبت ملی ہے ،آپ نے خلوص اورمحبت دے کرہمیں اپنا گرویدہ کرلیا ہے گوادر میں سی پیک تو ہے لیکن حقیقی معنوں میں ترقی آپ کی قیادت میں پنجاب میں ہورہی ہے گوادرکے طلباء و طالبات کاشعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات پرشہبازشریف کو زبردست خراج تحسین
بدھ 21 دسمبر 2016 19:54
(جاری ہے)
طالبعلم جمال سعید نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مہمان نوازی اورپنجاب میں ملنے والی محبت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے اشعار پڑھے جس پر وزیراعلیٰ نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ آج بیت بازی کرلیتے ہیں جس پر تمام طلباء و طالبات مسکرادیئے۔
طالبعلم جمال نے کہا کہ آپ نے ہمیں یہاں بے پناہ محبت اورخلوص دیا ہے اورآپ نے ہمارا سب کچھ لے لیا ہے ہم آپ کی محبت نے ہمیں گرویدہ کرلیا ہے اور ہم آپ کے ہوگئے ہیں۔آپ نے بلوچستان کے طلبا و طالبات کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ ناقابل فراموش ہے ۔ہمیں آپ پر بے پناہ یقین ہے کہ آپ بلوچستان اورگوادر کے طلبا و طالبات کیلئے مزید اقدامات کریںگے۔پنجاب کی ترقی اورتعلیمی اداروں میں سہولتیں دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کاش ہمارے تعلیمی اداروں میں بھی ایسی سہولتیں ہوں۔طالبعلم صلاح الدین نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعلیمی شعبہ میں غیر معمولی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مضمون پڑھا۔ طالبہ حلیمہ نے کہا کہ اگرچہ گوادر اور لاہور میں بہت فاصلہ ہے لیکن آپ نے ان فاصلوں کو محبتوں کے ذریعے کم کردیا ہے ۔ طالبہ یاسمین عبداللہ نے کہا کہ گوادر میں سی پیک تو ہے لیکن حقیقی معنوں میں ترقی آپ کی قیادت میں پنجاب میں ہورہی ہے ۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے باعث پاکستان کی خیرو برکت کا بہت بڑا سامان پیدا کیاگیا ہے لیکن اس کے ساتھ تعلیم ،صحت،پانی اوردیگر بنیادی سہولتوں پر بھی آپ کا بنیادی حق ہے ۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ لاہور میں میٹروبس پراجیکٹ اس وقت بنایاگیا جب سی پیک نہیں تھا ۔پنجاب بھر میں میڈیکل کالجز،یونیورسٹیاں اورہسپتال اس وقت بنے جب سی پیک نہیں تھا۔سی پیک سے گوادر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگااوربنیادی ضروریات سمیت پینے کا صاف پانی بھی آپ کو ملے گا۔گوادر میں ایئرپورٹ بھی تعمیر کیاجارہا ہے اوراس کیلئے چین نے گرانٹ دی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اچھا کام کررہے ہیں اورمجھے پورا یقین ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے کومزید فروغ دیں گے۔طالبعلم عمران قادر نے کہا کہ گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میںاساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی کے اساتذہ بھجوائے جائیں پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم سے بات کر کے تین نئی بلکہ پانچ اساتذہ یہاں بھجوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ذہین طلبا و طالبات کی باتیں سن کراندازہ ہوا ہے کہ بلوچستان میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔گوادر کے کالج سے تعلق رکھنے والی لیکچرارزرگل اورطالبعلم نبیل احمد نے بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کے تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں جس طرح گوادر کے بچوں اوربچیوں کا استقبال کیاگیا ہے اور انہیں جو محبت ملی ہے وہ ہم کبھی بھلا نہیں سکتے۔بلاشبہ شہبازشریف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.