اسلام‌ آباد کے سیکٹر ایف 11 کے گھر سے 3 کروڑ مالیت کی شراب برآمد

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 دسمبر 2016 19:35

اسلام‌ آباد کے سیکٹر ایف 11 کے گھر سے 3 کروڑ مالیت کی شراب برآمد

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر2016ء) اسلام‌ آباد کے سیکٹر ایف 11 کے گھر سے 3 کروڑ مالیت کی شراب برآمد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 میں واقع ایک گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔ مذکورہ گھر میں ایک سفارت کار خاتون رہائش پذیر ہے۔

(جاری ہے)

گھر کی تلاشی کے دوران 3 کروڑ روپے مالیت کی شراب برآمد ہوئی۔ شراب کی کھیپ میں 57 ہزار کے قریب کین شامل ہیں۔ زیادہ تر شراب غیر ملکی ہے۔ پولیس نے تمام کھیپ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ چھاپے کے دوران گھر میں موجود 3 ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ جبکہ خاتون سفارت کار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ خاتون کا تعلق فلپائن سے بتایا جا رہا ہے۔